ارنا کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس ہیڈکوارٹر کے شعبہ رابطہ عامہ نے سنیچر کی شام ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ شہدائے سلامتی مشقیں جو تین ماہ قبل شروع ہوئی تھیں بدستور جاری ہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان مشقوں کے تحت، سپاہ پاسداران کی بری فورس کے قدس ہیڈکوارٹر، سپاہ انٹیلیجنس اور صوبہ سیستان وبلوچستان کی پولیس کمانڈ سے تعلق رکھنے والے محافظین سلامتی نے ملک کے مشرق میں دو نو رکنی تکفیری دہشت گرد گروہوں کے افراد کو کسی بھی قسم کی بدامنی اور تخریبی نیز دہشت گردانہ کارروائی سے پہلے ہی، گرفتار کرلیا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خفیہ آڈوں سے بھای مقدار میں اسلحہ، جنگی وسائل اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والے آلات برآمد ہوئے ہیں۔
سپاہ پاسداران کے قدس ہیڈکوارٹر کے شعبہ رابطہ عامہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کو سرحدوں کے اس پار، چار مہینے تک دہشت گردی کی ٹریننگ دی گئی تھی اور وہ ملک کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں کی فکر میں تھے لیکن کسی بھی اقدام سے پہلے ہی گرفتار کرلئے گئے۔
آپ کا تبصرہ